ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی اسمبلی میں دن بھر کی کارروائی متنازع سی ڈی کی نذر ایوانی کمیٹی یا عدالتی جانچ کروانے بی جے پی کے مطالبہ کو اسپیکر نے مسترد کردیا

ریاستی اسمبلی میں دن بھر کی کارروائی متنازع سی ڈی کی نذر ایوانی کمیٹی یا عدالتی جانچ کروانے بی جے پی کے مطالبہ کو اسپیکر نے مسترد کردیا

Thu, 14 Feb 2019 13:12:27    S.O. News Service

بنگلورو،14فروری (ایس او  نیوز) ریاستی اسمبلی میں تیسرے دن بھی متنازع آڈیو سی ڈی کی گونج سنائی دی ۔ آپریشن کنول کے تحت متنازع آڈیو کی جانچ ایس آئی ٹی کے ذریعہ کروانے کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی اراکین  تیسرے دن اسمبلی میں دھرنا دیا ۔ ایوان میں دھرنا دیتے ہوئے بی جے پی اراکین نے متنازع آڈیو کی جانچ کی ذمہ داری ایس آئی ٹی کو نہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی اراکین کے دھرنے کے دوران ہی اسپیکر رمیش کمار نے ریاستی گورنر کے خطاب پر بحث اور فائنانس بل پر بحث کرنے کیلئے اجازت دیدی ۔ اسپیکر نے کہا کہ اب منتازع آڈیو سی ڈی پر بحث کی بجائے ریاست کے دیگر مسائل پر بحث و مباحثہ ہوناچاہئے ۔اب یہاں متنازع آڈیو پر سیاست کو بند کرنا پڑے گا۔ اس پر مزید بحث کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ یہ کہتے ہوئے اسپیکر نے سہ پہر 3:30بجے تک ایوان کی کارروائی 

شروع ہوئی تو اپوزیشن بی جے پی لیڈر ایڈی یورپا نے پھرآڈیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ متنازع آڈیو کی جانچ سے متعلق حکومت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہی ہے ۔ اگر حکومت نے ایس آئی ٹی جانچ کا حکم واپس نہیں لیا تو ہم آج رات بھی ایوان میں دھرنا جاری رکھیں گے ۔ بحث میں حصہ لیتے ہوء ے جی سی مدھو سوامی نے کہا کہ اس معاملہ پر ایس آئی ٹی جانچ سے ہم اتفاق نہیں رکھتے ۔ ہم ایس آئی ٹی جانچ نہیں چاہتے ۔ یہ کہتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے اسپیکر کی کرسی کے سامنے ہی دھرنا شروع کردیا ۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے سدارامیا نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جمہوری نظام کے تحت ایوان کی کارروائی چلانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ لیکن آپ ناکام رہے ۔ اس معاملہ پر اپوزیشن بی جے پی ہٹ دھرمی کررہی ہے ۔ اس لئے آڈیو کے معاملہ کو یہیں ختم کرکے ایوان میں دوسری کارروائی چلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں قانون کے تحت سزا ہونی چاہئے ۔ حکومت اس کے لئے ایس آئی ٹی ، سی بی آئی ، پولیس جانچ کیلئے بھی تیار ہے ۔ اپوزیشن کے دھرنے کے درمیان ہی ریاست میں ریوینیو زمینات ( ترمیم) قانون 209کی بل کے علاوہ کئی دیگر بلوں کو بھی پیش کیا گیا ۔جب ایوان کی کارروائی کاآغاز ہوا تو اپوزیشن بی جے پی نے ہاسن میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی پریتم گوڈا کی رہائش گاہ پر ہوئے پتھراؤ کے معاملہ کواٹھایا ۔ اس طرح آج بھی اسمبلی کی کارروائی ہنگامہ کی نذر ہوگئی۔آپریشن کنول آڈیو معاملہ کو منظر عام پر لانے والے جے ڈی ایس کے رکن اسمبلی ناگن گوڈا کے بیٹے شرن گوڈا نے آج رائچور کے ایس پی دفتر میں بی جے پی قائدین بی ایس ایڈی یورپا ، شیون گوڈا نائک اورپریتم گوڈا کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ،شکایت میں کہا کہ مذکورہ چاروں قائدین نے آپریشن کنول کیلئے انہیں پیسوں کا لالچ دیا تھا۔ اورمخلوط حکومت گرانے میں مدد کرنے کامطالبہ کیا تھا۔
 


Share: